the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
    (ایجنسیز)
 امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی جاسوسی سے دہشت گردی کو روکنے میں کوئی مدد نہیں مل سکی ہے، ایک امریکی اخبار کے مطابق نیو امریکن فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے جاسوسی کے متعدد واقعات کے بارے میں تحقیق کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا کہ این ایس اے کی جانب سے شہریوں کی فون کالز اور ان کے ای میل پیغامات ریکارڈ کرنے یا ان رابطوں کی تفصیل اکٹھی کرنے کے نتیجے میں آج تک امریکاکی قومی سلامتی کو لاحق کسی خطرے کا سدباب نہیں



ہوسکا ہے، اس سے بہتر ہے کہ دہشت گردی اور جرائم کو روکنے کیلئے ملک میں جو طریقے پہلے سے رائج ہیں آئندہ بھی ان پر ہی عمل کیا جائے، رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فاؤنڈیشن نے لاتعداد واقعات کی چھان بین کی، صرف ایک واقعے میں این ایس اے کی جاسوسی جزوی طور پر کام آئی، لیکن یہ معاملہ بھی امریکا کی سلامتی سے متعلق نہیں تھا، کیونکہ ایک امریکی شہری نے صومالیہ کے ایک دہشت گرد گروپ کو رقم بھیجنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا تھا، رپورٹ میں این ایس اے کی جانب سے جاسوسی پر ہونے والے کثیر اخراجات پر بھی شدید نکتہ چینی کی گئی ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.